نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی ،

ڈیلی ویجز ملازمین کا مستقلی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ گاڑی روکنے کی کوشش، مظاہرین کی طارق فضل چوہدری کے خلاف شدید نعرے بازی، مستقل کرنے کی راہ میں وزیر مملکت طارق فضل رکاوٹ ہیں، مظاہرین

منگل 23 جنوری 2018 15:54

نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنی مستقلی کے لئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ ڈیلی ویجز مرد و خواتین اساتذہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ‘ مظاہرین نے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ڈیلی ویجز ملازمین کے مظاہرے کے باعث ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اس بار احتساب عدالت نہیں آئے ۔منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت کام کرنے والے سرکاری سکولوں اور کالجز کے ڈیلی ویجز مرد و خواتین اساتذہ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نواز شریف کی گاڑی جونہی جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پہنچی تو مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ان کو مستقل کرنے کی راہ میں وزیر مملکت طارق فضل رکاوٹ ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف تمام صورتحال کا نوٹس لیں اور اساتذہ کو مستقل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :