ملزم عمران بطور نعت خواں اپنے علاقہ میں مشہور تھا، اکثر بچیوں میں ٹافیاں بھی بانٹتا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 15:35

ملزم عمران بطور نعت خواں اپنے علاقہ میں مشہور تھا، اکثر بچیوں میں ٹافیاں ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء): اُردو پوائنٹ کے خصوصی نمائندہ رخشان میر نے زینب قتل کیس کے بعد زینب کے والد حاجی امین سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش سے متعلق سوالات کیے جس پر زینب کے والد نے کہا کہ وہ زینب کیس میں ہونے والی تفتیش پر مطمئن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کہا تھا کہ پولیس ہمارے رشتہ داروں اور محلے داروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا رہی ہے، اگر کوئی رشتہ دار یامحلے دار ملزم ہوتا تو ہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے اسے پہچان لیتے۔

رخشان میر کا کہنا ہے کہ قصور پریس کلب کے صدر حاجی شریف نے انہیں بتایا کہ ملزم عمران علاقہ بھر میں بطور نعت خواں مشہور تھا اور اکثر بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیا کرتا تھا۔ عمران کو اسی بنیاد پر پولیس نے سب سے پہلے گرفتار کیا لیکن زینب کے اہل خانہ نے مداخلت کی اور پولیس کو بتایا کہ عمران ان کا جاننے والا اور قابل اعتماد شخص ہے۔ جس پر پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کیے بغیر ہی عمران کو رہا کر دیا۔