شارجہ میں ڈیزل کنٹینر گرنے سے کارکن جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 23 جنوری 2018 15:33

شارجہ میں ڈیزل کنٹینر گرنے سے کارکن جاں بحق
شارجہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ کی خالد پورٹ پر ایک جہاز سے سازوسامان اتارتے ہوئے تیل کا کنٹینر بھارتی کارکن پر گر گیا جس سے کارکن موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی ۔

(جاری ہے)

تاہم کارکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی اس جہاں فانی سے کوچ کر چکا تھا۔ پولیس کی ٹیم جس میں سی آئی اے ، گشت پر مامور پولیس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں نے واقعہ کی  تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ موت کی وجہ جاننے کے لیے کارکن کی نعش کو فرانسک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :