حیران ہوں کہ سندھ حکومت نے رائو انوار کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا،

پوری سندھ حکومت بے بس نظر آتی ہے، پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہا قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 15:51

حیران ہوں کہ سندھ حکومت نے رائو انوار کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ سندھ حکومت نے رائو انوار کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، پوری سندھ حکومت بے بس نظر آتی ہے، پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ سندھ حکومت نے رائو انوار کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہا، پوری سندھ حکومت بے بس نظر آتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔