Live Updates

عوام شیخ رشید کو سیاست میں مسخرے سے زیادہ نہیں لیتی،

اس کے اپنے معاملات پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عمران خان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے وہ اپنی باتوں سے پھر جاتے ہیں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 15:51

عوام شیخ رشید کو سیاست میں مسخرے سے زیادہ نہیں لیتی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عوام شیخ رشید کو سیاست میں مسخرے سے بھی زیادہ نہیں لیتی، شیخ رشید کے اپنے معاملات پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عمران خان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے وہ اپنی باتوں سے پھر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، وہ اپنی باتوں سے پھر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے جو بات کی ہے وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرنے والی بات ہے، ان کے اپنے معاملات پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عوام نہیں سیاست میں مسخرے سے زیادہ نہیں لیتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات