(ن) لیگ میں کوئی دھڑے بازی نہیں،

اپوزیشن کے پاس سوائے دھرنوں کے کوئی پروگرام نہیں جو یہ عوام کو دے سکیں، اگر نواز شریف آج بھی چاہیں تو خیبرپختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر چوہدری تنویر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 15:51

(ن) لیگ میں کوئی دھڑے بازی نہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں کوئی دھڑے بازی نہیں، اپوزیشن کے پاس سوائے دھرنوں کے کوئی پروگرام نہیں جو یہ عوام کو دے سکیں، اگر نواز شریف آج بھی چاہیں تو خیبرپختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویر نے کہا کہ (ن)لیگ میں کوئی دھڑے بازی نہیں، اپوزیشن کے پاس سوائے دھرنوں کے کوئی پروگرام نہیں ہے، جو یہ عوام کو دے سکیں، اگر نواز شریف آج بھی چاہیں تو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے آپ کو عدلیہ کے سامنے پیش کیا ہے۔