مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اداروں پر دبائو ڈالتی ہے ،

سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا، عدلیہ اور فوج پر اس طرح تنقید نہیں کی جا سکتی، عدلیہ اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 15:51

مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اداروں پر دبائو ڈالتی ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ہمیشہ رویہ روا ہے کہ وہ اداروں پر دبائو ڈالتے ہیں، سپریم کورٹ پر بھی انہوں نے حملہ کیا، عدلیہ اور فوج پر اس طرح تنقید نہیں کی جا سکتی، عدلیہ اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ رویہ رہا ہے کہ وہ اداروں پر دبائو ڈالتے ہیں، سپریم کورٹ پر بھی انہوں نے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج پر اس طرح تنقید نہیں کی جا سکتی، عدلیہ اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیگ میں اختلافات ہیں۔