عمران نے گذشتہ برس میری بیٹی کو بھی زبردستی روک لیا تھا۔ مقامی خاتون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 15:14

عمران نے گذشتہ برس میری بیٹی کو بھی زبردستی روک لیا تھا۔ مقامی خاتون
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء): زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت عمران علی کے نام سے ہوئی جو زینب کے گھر کے قریب ہی کورٹ روڈ کا رہائشی ہے۔ عمران علی کے گرفتار ہونے کے بعد مقامی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران نے گذشتہ برس میری بیٹی کو بھی زبردستی روک لیا تھا۔

(جاری ہے)

بیٹی کے شور مچانے پر ہم عین موقع پر پہنچ گئے ۔ عمران کے گھر والوں سے اس بات کی شکایت کی تو انہوں نے اُلٹا ہم پر الزام لگایا۔ مقامی خاتون کا کہنا تھا کہ ہم اپنا مسئلہ لے کر پولیس کے پاس بھی گئے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پولیس تفتیس کے دوران زیر حراست ملزم عمران علی نے زینب سمیت متعدد بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے اور انہیں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔