زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، ہمیں پہلے دن سے ہی اس پر شک تھا۔ ماموں زینب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 15:09

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، ہمیں پہلے دن سے ہی اس پر شک تھا۔ ماموں ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب  کے کیس میں مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم کو قصور سے ہی گرفتار کیا جس کے بعد دوران تفتیش ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

زینب کے ماموں کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے دن سے ہی ملزم پر شک تھا، ملزم نے حُلیہ تبدیل کیا تو میرا شک اور پُختہ ہو گیا۔ ہمارے بار بار اصرار کرنے پر ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا۔ رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔خیال رہے کہ زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران پولیس کی حراست میں ہے۔

متعلقہ عنوان :