ملزم کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی،کہتا تھا کہ زینب کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہئیے۔محلے کے دکاندار کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 15:09

ملزم کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی،کہتا تھا کہ زینب کے قاتلوں کو ..
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور زینب کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔جس  کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے زینب کو قتل کرنے کے بعد شیو کروا لی تھی۔

(جاری ہے)

اسی متعلق زینب کے محلے کے دکاندار کا بیان بھی سامنے آیا ہے اور دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد شیو کروائی۔ملزم کے چہرے پر کوئی گھبراہٹ یا پریشانی نہیں تھی اور وہ زینب کے قاتلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتا تھا کہ ملزم جو بھی ہو اسے سزا ملنی چاہئیے۔