2020ء تک آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک لیجانے کیلئے مراعاتی پیکیج پر کام جاری

منگل 23 جنوری 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) 2020ء تک ملک کی آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات کو 10ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے مراعاتی پیکیج پر کام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق اس پیکیج سے صنعت کو مسابقت اور علاقائی معیشت میں درپیش چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ پیکیج ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت مالی تجاویز جیسا کہ2030ء تک آئی ٹی کی برآمدات پر انکم ٹیکس کی شرح صفر کرنے اور خدمات پر کم سے کم دو سے آٹھ فیصد تک ٹیکس کے خاتمے کی تجاویز پر مشتمل ہے۔دیگر مالی اقدامات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :