چین کا ہمارے دل میں اہم مقام ہے ،ْسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق
پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے ،ْ چینی سفیر سے ملاقات میں بات چیت ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی حقیقی قوت ہے ،ْ چینی سفیر یائو جنگ
منگل 23 جنوری 2018 15:46
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مشترکہ جغرافیائی ،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹر ٹیجک مفادات پر مبنی ہیں اور دونوں دوست ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ،ْپاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی سپیکرز کانفرنس کا ذکرکر تے ہوئے سر دار ایا زصادق نے کہا کہ ہمیں مسائل کو خطے کے اجتماعی دانش اور مشترکہ حکمت عملی سے حل کرنے چاہئیں ۔
انہو ںنے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم دہشت گردی کے ناسور پر مکمل طور پر قابو پالیں گے اور خطے کی تر قی اور خوشحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز میں رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس پورے خطے کے لیے سو د مند ثابت ہو گی ۔سپیکر کو اسلا م آباد میں پہلی سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے چین کے سفیر نے یائو جنگ نے اس کانفرنس کو پارلیمانی سفارتکاری کی خوبصورتی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا سہرا سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے قیام کے لیے یہ کانفرنس تمام اسٹیک ہولڈر ز کے مابین پارلیمانی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی ۔یائو جنگ نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان چین کی حقیقی قوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور دونوں ممالک کی قیادتیں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.