ترکی دنیا کے 110 ملکوں کو چشموں کا بوتل بند پانی برآمد کررہا ہے،ماہرین

منگل 23 جنوری 2018 15:46

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی 110 ملکوں کو چشموں کا بوتل بند پانی (سپرنگ واٹر)برآمد کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پیکج واٹر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر حسین کرامت اوگلو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی سالانہ 11 ارب لیٹر چشموں کا پانی 110 ملکوں کو برآمد کرتا ہے جس کی مالیت 5 ارب ترک لیرا (1.31 ارب امریکی ڈالر) ہے۔کرامت اوگلو نے کہا کہ ترکی سے چشموں کا بوتل بند پانی خریدنے والے ملکوں میں یورپی اور خلیجی ممالک نمایاں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ چین اور بھارت کو بھی اس پانی کی سپلائی ہمارے منصوبے میں شامل ہے کیونکہ یہ دونوں ملک بڑی آبادیوں کے حامل ہیں جہاں لوگوں کو صاف پانی تک رسائی میں شدید مشکلات ہیں۔

متعلقہ عنوان :