ہم سب موت کے مرحل سے گزریں گے ‘موت سے پہلے موت کی تیاری کرنا اصل کامیابی ہے ،اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے سے اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی حاصل ہو تی ہے

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی وفود سے گفتگو

منگل 23 جنوری 2018 15:43

غازی آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہم سب موت کے مرحل سے گزریں گے موت سے پہلے موت کی تیاری کرنا اصل کامیابی ہے ،اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے سے اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی حاصل ہو تی ہے جس طرح نوید عباسی نے نبی ؐ کے امتی کی حیثیت سے پاکیزہ زندگی گزاری ہے یہ نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ بھی نبی ؐ کے امتی ہونے کی حیثیت سے سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت والی زندگی اختیار کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے راہنما نوید عباسی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس اور مقبول عباسی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیر اور پاکستان اس وقت آزمائش سے گزر رہے ہیں ایک طرف قحط اور خوش سالی کے خطرات منڈلا رہے ہیں ان سب کا حل اللہ کی طرف رجوع کرنے میں ہے اجتماعی توبہ کرنے میں ہے دوسری طرف بھارت اسرائیل امریکہ کی شہ پر حملے کی تیاریاں کررہے ہیں سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اس بات کا پتہ دے رہی ہے کہ اس کے پیچھے گھنائونے عزائم کار فرما ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر روزانہ کشمیری اپنے عزیزوں کو دفنا رہے ہیں ،کشمیریوں کی زندگی زیادہ تر قبرستانوں میں اپنے عزیزوں میں دفنانے میں گزررہی ہے یا جیلوں کے اندر بھارتی فوج کے مظالم سہتے ہوئے گزررہی ہے ان حالات میں پوری قوم اور سیاسی مذہبی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اجتماعی اور انفرادی توبہ کریں اور مل کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ایمان اور جہاد فی سبیل اللہ کا راستہ اختیار کریں اسی میں دنیا اورآخرت کی کامیابی ہے اللہ کی طرف رجوع نہیں کریں گے تو اور آزمائشیں اور مصائب آئیں گے آئیے مل کر اللہ کو راضی کرتے ہیں تا کہ آنے والی مشکلات اور مصائب سے نجات پاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :