ہمارے خلاف ایک کے بعد دوسرا ریفرنس دائر کردیا جاتا ہے،
کسی میں ڈکٹیٹر کو وطن واپس لانے کی جرات نہیں ،نواز شریف
منگل 23 جنوری 2018 15:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا جب ثبو ت نہیں ملتا تو معاملے کو ختم کردینا چاہیئے، ایک ریفرنس کے بعد دوسرا ریفرنس دائر کر دیا جاتا ہے، آئئندہ ریفرنس میرے اور شہباز شریف کے خلاف دائر کئے جا رہے ہیں، سڑک بنانے پر شاباش ملنی چاہیئے ، یہ پوچھتے ہیں سٹرک کیوں بنائی۔
نوازشریف نے کہا ساری قوم جانتی ہے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ابھی تک قبول نہیں کیا، پوری قوم اس فیصلے کو مسترد کر چکی ہے،پہلے دن سے پتہ تھا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کوئی کرپشن ، سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال یا اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کیا،آئی ایم ایف نے ڈیووس میں کل رپورٹ پیش کی کہ پاکستان معاشی ہمسایہ ملکوں سے آگے ہے، جب وزیراعظم تھا تو سٹاک ایکسچینج میں 19ہزار سے 53ہزار تک مسلسل اضافہ ہوا، جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم آئے دن معاشی اور اقتصادی ترقی میں پیچھے جارہے ہیں، میڈیا کو معلوم تھا کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا،نیب کو دوبارہ کہا گیا کہ ایک اور ریفرنس دائر کریں۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا پہلے ریفرنس کا کچھ بنا نہیں مزید ریفرنس تیار ہو رہے ہیں، نواز شریف اس ملک اور قوم کے لئے لڑ رہا ہے، اس سفر میں مشکلا ت ، پریشانیوں اور کیسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جو ملک میں ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اس کے خلاف کیسز اور جو آئین توڑتا ہے اسے کھلی چھٹی۔ انہوں نے کہا فیصلے کے حوالے سے پوری جماعت ایک بیانئے پر متفق ہے،عوام میں بھی ہمارے بیانئے کو پذیرائی حاصل ہے، زینب کا واقعہ افسوسنا ک ہے اس پر سیاست نہ کی جائے،ملتان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں بھی واقعے ہوئے اس پر کسی نے ہمدردی نہیں کی۔نوازشریف نے کہا میرے کیس اور دوسروں کے خلاف کیسز میں فرق صرف لاڈلے کا ہے، بہت جلد عدالتوں میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بات کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.