ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی، ٹوکیو انڈیکس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 23 جنوری 2018 15:06

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 26 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ امریکی سینٹ کی جانب سے حکومتی شٹ ڈائون کے خاتمے کی منظوری کے بعد وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔دیگر اشیائی سٹاک مارکیٹس کے انڈیکسوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 307.82 پوائنٹ (1.29 فیصد) اضافے کے ساتھ 24124.15 پوائنٹ پر بند ہوا جو نومبر 1991 ء کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

ٹاپکس انڈیکس 19.15 پوائنٹ بڑھ کر (1.01 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1,911.07پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ سٹاک انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 382.47 پوائنٹ (1.18 فیصد) بڑھ کر 32775.88 پوائنٹ پر رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 2.98 پوائنٹ (0.09 فیصد) برھ کر 3504.34 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 0.55 فیصد کمی کے ساتھ 1943.36 پوائنٹ رہا۔