ساحیر کیمرہ توڑنے پر سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 23 جنوری 2018 14:35

ساحیر کیمرہ توڑنے پر سعودی شہری گرفتار
جدہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر القریات کی پولیس نے ساحیر کے کیمرے میں توڑ پھوڑ مچانے والے 22 سالہ مقامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

الجوف ریجن پولیس کے ترجمان یزید النومس نے یہ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی شخص نے ساحیر کے 3 کیمروں کوتوڑ پھوڑدیا ہے۔ ضروری کارروائی کرکے مقامی نوجوان کا پتہ لگالیا گیا ہے جسکی عمر 22برس ہے۔ اس نے اقبال جرم بھی  کرلیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔

متعلقہ عنوان :