ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے،چیئرمین پیف

منگل 23 جنوری 2018 15:05

بھکر۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)چیئرمین پیف انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ضلع کے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر عمل ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل تیز رفتاری سے یقینی بنائی جائے اور اس مقصد کیلئے متعلقہ دائرہ کار کے ترقیاتی منصوبوںپرعملدرآمد کے جملہ امور کی موقع پر نگرانی کی جائے،انہوں نے یہ ہدایات ڈویلپمنٹ مانیٹرنگ کے سلسلہ میں دورہ بھکر کے موقع پر تعمیراتی محکموںکے خصوصی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر بھی موجود تھے،انہوں نے ضلع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اورپرائم منسٹر ایس ڈی جیز کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں تعمیراتی محکموں کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیااوراس امر کی تاکید کی کہ ترقیاتی مقاصد کیلئے مختص فنڈز سے بروقت اورمکمل استفادہ کیا جائے تاکہ عوام الناس کو حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے کماحقہ ثمرات جلدازجلد فراہم کیے جاسکیں،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی وسائل کاحقیقی نعم البدل عوام کو فراہم کرنا تعمیراتی محکموں کی اولین ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جانی چاہیے ،انہوں نے بعدازاں ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے ہمراہ سی ٹی ڈی کے ڈسٹرکٹ آفس اورمنی زو بھکر کے تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا،اس موقع پر متعلقہ افسران کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں انہیں تعمیراتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیااوربتایا گیاکہ مذکورہ دونوں منصوبہ جات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔