پاکستانی طالب علم نے ریاضی کے میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،کیمبرج سے ’’ٹاپ ان دا ورلڈ ایوارڈ‘حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا طالب علم بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 14:31

 (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) پاکستانی طالب علم او لیول ریاضی میں ’’ٹاپ ان دا ورلڈ ایوارڈ‘حاصل کرنے والا پہلا شخص بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالب علم آریز حسن نے ریاضی کے میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

2017میں ہونے والی او لیول ریاضی کے امتحانات میں پوری دنیا میں ٹاپ کیا ۔جس کے بعد اسے کیمرج کی طرف سے ’ٹاپ ان دا ورلڈ ایوارڈ سے نواز گیا۔ پوری دنیا میں ریاضی میں سب زیادہ نمبر لے کر پاکستان کا سر بھی فخر سے بلند کردیا۔آریز حسن بے ویو اکیڈمی میں پڑھتا تھا اور اب اس نے اے لیول میں کراچی گرائمر سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔