خادم ِپنجاب صاف دیہات پروگرام کیلئے 7ار ب 65کروڑ رو پے کا اجرا ئایک انقلا بی اقدام ہے،سردار شفقت بلو چ

منگل 23 جنوری 2018 14:56

خادم ِپنجاب صاف دیہات پروگرام کیلئے 7ار ب 65کروڑ رو پے کا اجرا ئایک انقلا ..
سلانوالی۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن)کے ممبر قومی اسمبلی /وفاقی پا رلیما نی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات بلو چ نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا سمیت صو بہ بھر میں خاد م پنجا ب صاف دیہا ت پرو گر ا م کیلئے 7ار ب 65کروڑ رو پے کا اجرا ء ایک انقلا بی اقدام ہے جس سے دیہا توں میں صفائی کا نظا م بہتر ہوگا پنجا ب حکو مت عوا م کو بہترسے بہتر سہو لیا ت کی فراہمی اور ا ن کا معیار ز ند گی بلند کر نے کیلئے ریکارڈ فنڈز خرچ کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ( ن)کی حکو مت کا ایجنڈا عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کر نا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہوںنے پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ ا ین ا ے 68میں ار بو ں رو پے لا گت سے ترقیاتی کا م پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ا ب بھی کثیر مالیت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کا م جا ر ی ہے۔