ملزم عمران علی سمیت 3ملزمان کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے لایا گیا ہے ،ملزم کا جلد پتہ چل جائے گا ،ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان

پنجاب پولیس کی جانب سے تصدیق کر دی گئی کہ زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم عمران علی ہے

منگل 23 جنوری 2018 14:21

ملزم عمران علی سمیت 3ملزمان کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے لایا گیا ہے ،ملزم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء):ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ تین ملزمان کو فرانزک لیب کے لئے لایا گیا ہے ملزم عمران علی بھی اس میں شامل ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے اصل ملزم یہی ہے ، تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملزم عمران علی کو پہلے بھی حراست میں لیا گیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑا گیا تھا ،ملزم کسی دوسرے شہر چلا گیا تھا اور کلین شیو کروا لی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ملزم کو 20جنوری کو گرفتار کر تھا جبکہ ملزم کا پورا خاندان غائب تھا اور گھر پر تالہ لگا ہوا تھا اور اس کے خاندان کی شناخت کرنے کے بعد انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ عمران علی فرانزک ٹیسٹ کے لئے لایا گیا ہے جلد اصل ملزم کی شناخت ہو جائے گی ۔ملزم عمران روٹ روڈ کا ہی رہنے والا ہے۔عمران علی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیا جا چکا ہے اور ان کو پاکپتن کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے ،اور ملزم عمران علی کو تحقیقات کے لئے نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب تصدیق کر دی گئی ہے کہ زینب کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم عمران علی ہے اور وہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔