شیخ ہمدان نیوزی لینڈ میں ایک جوڑے کی تصویر لیتے ہوئے

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 23 جنوری 2018 14:20

شیخ ہمدان نیوزی لینڈ میں ایک جوڑے کی تصویر لیتے ہوئے
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) دبئی کے تاج پوش شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر شیخ حمدان بن راشد ال مکتوم مسلسل اپنے انسٹا گرام کے پیروں کاروں کو اپنے مہم جوئی سفر سے متعلق نئی سے نئی تصاویر بھیجتے رہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، منگولیا اور لندن سے حال ہی میں، شیخ حمدان نے 6.1 ملین پیروکاروں کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جو کہ انکے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شیخ ہمدان کی ایک ایسی ہی تصویر آج کل انکے پیروکاروں کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہے جس میں شیخ ہمدان نیوزی لینڈ میں سادہ کپڑے پہنے ہوئے ایک جوڑے کا فوٹو گرافر بنے ہوئے ہیں اور وہ جوڑا اس بات سے انجان نظر آرہا ہے کہ تصویر کھنچنے والا اصل میں ہے کون! شیخ ہمدان کے بھائی نے یہ تصویر "رحم ایک ایسا تحفہ ہے جو ہر کوئی ہر کسی کو دے سکتا ہے" سرخی کے ساتھ انسٹا گرام پر شائع کی ہے جس پر لوگوں نے شیخ ہمدان کے اس شفقت سے بھرے عمل کو خوب سراہا ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر اب تک 600 لوگ کمنٹ کر چکے ہیں کہ یہ جوڑا نہایت ہی خوش قسمت ہے جسکی شیخ ہمدان جیسا انسان تصویر کھنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :