پنجاب حکومت کی دس سالہ مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ

منگل 23 جنوری 2018 14:46

پنجاب حکومت کی دس سالہ مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے اپنے دو ادوار کی مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں متوقع طور پر گرینڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جامع رپورٹ عوام اور میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں تمام محکموں کو اپنی دس سالہ کارکردگی کی جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل دس سالہ مجموعی کارکردگی کو سامنے لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :