مسلم لیگ (ن) بڑی پارٹی ہے، ٹوٹنے کا تاثر غلط ہے، غلام احمد بلور

منگل 23 جنوری 2018 14:26

مسلم لیگ (ن) بڑی پارٹی ہے، ٹوٹنے کا تاثر غلط ہے، غلام احمد بلور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بڑی پارٹی ہے ، ٹوٹنے کا تاثر غلط ہے،سینیٹ کے انتخابات اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) حکمران جماعت جبکہ ملک کی بڑی پارٹی ہے، اس کے ٹوٹنے کا تاثر غلط ہے، پارٹیاں ٹوٹتی اور بنتی رہتی ہیں اور دھڑے بندی بھی ہوتی رہتی ہے مگر موجودہ حالات میں نہ تو کوئی پارٹی چھوڑ سکتا ہے اور نہ ہی اپنے ٹکٹ کو خراب کرنے کا سوچ سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات کا ماحول خراب کرنے کے لئے کے پی کے کی حکومت توڑنے کا تاثر غلط ہے۔ سینیٹ کے انتخابات اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اوربلا خوف و خطر چند لوگوں کا احتساب کرنا درست نہیں۔ یہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ سب لٹیروں کا بلا خوف احتساب ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں غلام احمد بلور نے کہاکہ نقیب اللہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے یہ قومی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :