انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں ،ْ

ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے ،ْوزیر اعظم

منگل 23 جنوری 2018 14:22

انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں اور ہم ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے ،ْپاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں ،ْ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کر دار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہیے ،ْامریکا کے ساتھ 70 سالہ تعلقات ہیں، امریکا سے رابطے اب بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہیے کیونکہ ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جبکہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں طے ہوچکاہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں، میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے لہٰذا انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں، ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔پاک امریکا تعلقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ 70 سالہ تعلقات ہیں، امریکا سے رابطے اب بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :