زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم نے گذشتہ آٹھ بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کر لیا

پولیس نے ملزم عمران کی تصویر جاری کر دی ۔، زینب کے چچا کی تصدیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 14:01

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم نے گذشتہ آٹھ بچیوں سے زیادتی کا اعتراف ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتارکیے جانے والے شخص کا ڈی این اے مقتولہ کے ذی این اے سے میچ ہو گیا ۔ پولیس نے مرکزی ملزم کی شناخت عمران ولد ارشد کے نام سے کی جس کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ زینب کے چچا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصویر والے شخص کو پہنچانتا ہوں، اس کا نام عمران ہے اور یہ زینب کا محلے دار ہے۔

(جاری ہے)

زینب کے ماموں نے بیان دیا کہ پہلے دن سے ہی ملزم پر شک تھا ، ہمارے بارہا اصرار کرنے پر ملزم کا ڈی این اے کروایا گیا جو اب میچ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے سامنے دوران تفتیش ملزم نے زینب سمیت آٹھ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم عمران کالے جادو کا عالم ہے ۔ مرکزی ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے میں جن آتا تھا جو بچیوں کو لے جاتا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا گھر زینب کے گھر سے نویں نمبر پر ہے ۔ واردات کے بعد ملزم نے کلین شیو بھی کروائی تاکہ پہچان نہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :