پارلیمان کی توہین کرنے والے کسی بیان یا اقدام کی حمایت نہیں کرتے، آج پارلیمان کے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے ماضی میں جمہوریت کے لئے یہی الفاظ استعمال کئے گئے تھے

پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 23 جنوری 2018 14:22

پارلیمان کی توہین کرنے والے کسی بیان یا اقدام کی حمایت نہیں کرتے، آج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان کی توہین کرنے والے کسی بیان یا اقدام کی حمایت نہیں کرتے، آج پارلیمان کے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے ماضی میں جمہوریت کے لئے یہی الفاظ استعمال کئے گئے تھے، اگر پارلیمان سپریم ہے تو پھر اس ایوان میں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسملی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے کہا کہ قصور کے متاثرین کو انصاف کب ملے گا۔ گزشتہ پرائیویٹ ممبر ڈے کا ایجنڈا بھی مکمل نہیں ہو اتھا یہ صورتحال افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی توہین کرنے والے کسی بیان‘ اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔ آج پارلیمان کے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے ماضی میں جمہوریت کے لئے یہی الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔ اگر پارلیمان سپریم ہے تو اس ایوان میں پھر جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔