ہائوس کی رولنگ سپریم کورٹ میں بھی چیلنج نہیں ہو سکتی،

اس پر جو رویہ اپنایا گیا وہ قابل افسوس ہے مسلم لیگ (ن) کے رکن رضا حیات ہراج کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 23 جنوری 2018 14:22

ہائوس کی رولنگ سپریم کورٹ میں بھی چیلنج نہیں ہو سکتی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ اگر ہم اس پارلیمان کی عزت نہیں کریں گے تو لوگ بھی نہیں کریں گے‘ چیئر کا احترام سب پر لازم ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ افراد برے ہو سکتے ہیں تاہم پارلیمان کو لعنت ملامت دینا زیادتی ہے۔ اگر پورے پاکستان میں اس سے بڑا کوئی ادارہ ہے تو بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہائوس کی رولنگ سپریم کورٹ میں بھی چیلنج نہیں ہو سکتی۔ آج اسی رولنگ کے خلاف جو رویہ اپنایا گیا وہ قابل افسوس ہے۔ اس پارلیمان کی عزت کریں۔ ہم نے ہی اس کی عزت بنانی ہے۔