پارلیمان کے تقدس پر بحث کے لئے ایک دن مختص کر لیں جس میں ایک دوسرے کا مؤقف سنا جائے، محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 23 جنوری 2018 14:22

پارلیمان کے تقدس پر بحث کے لئے ایک دن مختص کر لیں جس میں ایک دوسرے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ پارلیمان ایک مقدس ادارہ ہے‘ پارلیمان کے تقدس پر بحث کے لئے ایک دن مختص کرلیں جس میں ایک دوسرے کا مؤقف سنا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا مؤقف سننا چاہیے۔ پرائیویٹ ممبر ڈے پر ایجنڈا کے مطابق کارروائی کی جائے۔