زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، پولیس نے اہل خانہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 13:51

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، پولیس نے اہل خانہ کو نامعلوم مقام ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : قصور میں جنسی درندگی کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی جانے والی 7 سالہ ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے ترجمان ساجد علی نے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جُرم بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم زینب کے گھر کے قریب کورٹ روڈ پر ایک مکان کا رہائشی تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے عمران کے اہل خانہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ عمران کے اہل خانہ کے جانے کے بعد گھر پر تالے لگے ہوئے البتہ پولیس کی بھاری نفری ملزم کے مکان کے اطراف میں تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :