Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے راؤ انوار کو قومی ہیرو قرار دینے کے پرانے بینرز سوشل میڈیا پر دوبارہ سے وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 13:51

تحریک انصاف کی جانب سے راؤ انوار کو قومی ہیرو قرار دینے کے پرانے بینرز ..
 (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) ایک وقت تھا جب پاکستان تحریک انصاف نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب راؤ انوار پولیس کو انتہائی مطلوب شخص ہیں کیونکہ راؤ انوار پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو قتل کیا تھا،جس کے بعد پورے ملک میں راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے تا ہم اب سوشل میڈ یا پر ایک تصوویر دوبارہ سے وائرل ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راؤ انوار کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

اور اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے ٹویٹر پر سخت غضے کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں تحریک انصاف فاٹا کے کارکن بینر اٹھائے ہوئے ہیں اور راؤ انوار کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جب کہ ساتھ ہی وہ ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔اور اس میں راؤ انوار کو قومی ہیرو قرار دیا گیا تھا۔ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کا ساتھ نہ دیتے تو آج نقیب زندہ ہوتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :