پاکستان اور ترکی کے عوام اسلامی اخوت ، بھائی چارے اور پیار و محبت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں‘ یوسف بلگن

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ہمارے لئے دعوت فکر و عمل کاایک ایسا ذریعہ ہیںجو نہ صرف پاکستان اور ترکی بلکہ پوری دنیا بالخصوص مسلم امہ کیلئے رہبری و راہنمائی کا مینار ہیں‘سربراہ ترک انٹر نیشنل تنظیم آئی ایچ ایچ کا انجمن فیض الاسلام میں خطاب

منگل 23 جنوری 2018 14:17

پاکستان اور ترکی کے عوام اسلامی اخوت ، بھائی چارے اور پیار و محبت کی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان اور ترکی کے عوام آپس میں اسلامی اخوت ، بھائی چارے اور پیار و محبت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں - شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ہمارے لئے دعوت فکر و عمل کاایک ایسا ذریعہ ہیںجو نہ صرف پاکستان اور ترکی بلکہ پوری دنیا بالخصوص مسلم امہ کیلئے رہبری و راہنمائی کا مینار ہیں-․ ان خیالات کا اظہارپاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک انٹر نیشنل تنظیم آئی ایچ ایچ ( انسان ، حق ، حریت) کے وفد کے سربراہ یوسف بلگن نے انجمن فیض الاسلام میں انجمن کے عہدیداروں اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ ترک وفد میں سعید الرحمن وحید الدین سمیت 30 افراد شامل تھے جبکہ اس موقع پر خبیب فائونڈیشن کے مفتی محمد عارف ، ڈاکٹر عمران بھٹی ، میجر زاہد ، انجمن فیض الاسلام کے جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، پروفیسر نیاز عرفان ، صلاح الدین رفاعی ،کیمپس منیجر محمد اسلم ، میڈیا ایڈوائزر تاج محمد جان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ․ ترک وفد کے اراکین نے فردا فردا انجمن فیض الاسلام کے اپنا گھر کے رہائشی بچوں سے ملاقاتیں کیں ․ وفد نے انجمن کے مختلف شعبوں بالخصوص ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا ․ انہوں نے انجمن فیض الاسلام کے حسن انتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم اور لاوارث بچوں کی پرورش و تعلیم و تربیت انسانیت کی اعلی ترین خدمت ہے ․ انہوں نے کہا کہ ہمارا تیس رکنی وفد پاکستان کے چار روزہ دورے پر آیا ہے جس کے دوران یہاں مختلف شعبوں میں رفاعی سرگرمیوں میں مصروف اداروں سے ملاقاتیں ہونگی ․ انہو ںنے کہا کہ ہمارا دین ہمیں اپنی ذات سے آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ․ انجمن فیض الاسلام اور خبیب فائونڈیشن جیسے ادارے حقیقی معنوں میں انسانیت اور معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں اور ہمیں ایسے اداروں اور لوگوں سے مل کر قلبی سکون ملتا ہے ․ انہوں نے کہا کہ ہم سے جتنا ہو سکا ان اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے ․ انجمن فیض الاسلام کے جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، پروفیسر نیاز عرفان ، صلاح الدین رفاعی نے وفد کے اراکین کو انجمن کی تاریخ اور کارناموں سے آگاہ کیا -

متعلقہ عنوان :