زینب قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے کیا راستہ اپنایا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 13:32

زینب قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے کیا راستہ ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران ولد ارشد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ولد راشد کو 20 جنوری کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس کی ڈی این اے رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئے ۔ ڈی این اے رپورٹ میں عمران کا ڈی این اے مقتولہ سے میچ کر گیا۔ عمران زینب کے گھر کے پاس کورٹ روڈ پر موجود ایک گھر کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ رہائی کے بعد عمران نامی مرکزی ملزم دوسرے شہر چلا گیا تھا اور کلین شیو کروانے کےبعد واپس آیا تاکہ اسے کوئی پہچان نہ سکے۔ تاہم پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں مرکزی ملزم کے اس گھناؤنے جُرم کی وجوہات کا پتہ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :