حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے‘حافظ حفیظ الرحمن

منگل 23 جنوری 2018 14:14

حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان کا ویژن انسانیت کی فلاح و بہبود اورخدمت ہے۔ گلگت بلتستان میں صحت اورتعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آغا خان ہیلتھ سنٹرز کی بندش کے حوالے سے ملازمین کے خدشات اورتحفظات سے کے سی ای او اور اسماعیلی نیشنل کونسل کے صدر کو بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آغا خان ہیلتھ سنٹرز کے ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے اور بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز پر یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ علاقے کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تمام اضلاع میں بلاتفریق میگا پروجیکٹس پرکام جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے جس کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی عملی جامعہ پہنائے گی اور تمام منصوبوں کو 5 سالہ دورحکومت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔