زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا ، ڈی پی او نے اہم کردار ادا کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 13:25

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا ، ڈی پی او نے ..
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) :قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ زینب قتل کیس میں ایک ہزار 50 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے ۔ مرکزی ملزم عمران ولد ارشد کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ڈی پی او قصور زاہد مروت نے اہم کردار ادا کیا۔ ملزم کا ڈی این اے کروایا گیا تو وہ ڈی این اے میچ کر گیا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :