Live Updates

ساری جماعتوں کے چور اور گند تحریک انصاف میں جاکر پاک ہو جاتے ہیں‘

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں جو تیر مارے ہیں اس کا نتیجہ یہ عام انتخابات میں دیکھ لیں گے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار بچانی کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 23 جنوری 2018 13:55

ساری جماعتوں کے چور اور گند تحریک انصاف میں جاکر پاک ہو جاتے ہیں‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی نے کہا ہے کہ ساری جماعتوں کے چور اور گند تحریک انصاف میں جاکر پاک ہو جاتے ہیں‘ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں جو تیر مارے ہیں اس کا نتیجہ یہ عام انتخابات میں دیکھ لیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں عبدالستار بچانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اگر حکمران جماعت نے کسی لیڈر کے لئے قانون سازی کی ہے تو اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔

وہ کام غلط ہے یا صحیح یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے‘ افسوس کی بات ہے کہ ساری جماعتوں کے چور اور گند نکل کر تحریک انصاف میں جاتے ہیں اور وہ وہاں پر پاک ہو جاتے ہیں۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں جو تیر مارے ہیں آئندہ انتخابات میں انہیں پتہ چل جائے گا۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے خود لعنتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات