زینب قتل کیس ، مرکزی ملزم کو پہلے گرفتار کر کے چھوڑ دیے جانے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 13:21

زینب قتل کیس ، مرکزی ملزم کو پہلے گرفتار کر کے چھوڑ دیے جانے کا انکشاف
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مرکزی ملزم کی شناخت عمران ولد ارشد کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ملزم کو شک کی بنا پر پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا ۔ ملزم کچھ دنوں سے غائب تھا، جسے اب پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا ہے۔ اور ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :