ملالہ اور ’ایپل ‘ کے درمیا ن لڑکیوں کو تعلیم دینے کا معاہدہ

معاہدے کے تحت پاکستان ،ْافغانستان ،ْترکی اور نائیجریا میں ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائیگا

منگل 23 جنوری 2018 13:55

ملالہ اور ’ایپل ‘ کے درمیا ن لڑکیوں کو تعلیم دینے کا معاہدہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) دنیا کی سب سے کم عمرنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف اور ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کوک کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستان، افغانستان، ترکی اور نائیجریا میں ایک لاکھ کے قریب لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملالہ فنڈ اور ٹیک کمپنی ایپل کے درمیان پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا معاہدہ طے پا یا ہے ،ْکمپنی اس سلسلے میں وسائل اور فنڈ فراہم کریگی تاکہ پسماندہ ممالک میں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

اس موقع پر ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک بھی موجود تھے جنھوں نے ملالہ فنڈ کے ساتھ نئے اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کمپنی کے مالک اسٹیو جابز کے نظرئیے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری کمپنی کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات ہیں۔