چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر نے پر پابندی عائد کر دی

میرے ادارے کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی ،ْادارے کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا ،ْ ریمارکس

منگل 23 جنوری 2018 13:48

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر نے پر پابندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے سے متعلق شق کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دور ان عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر نے پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی عائد کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرے ادارے کے باہر کوئی میڈیا ٹاک نہیں ہوگی، میرے ادارے کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا، میں ٹی وی نہیں دیکھتا مگر جو کچھ ہم سے متعلق کہا جاتا ہے، ہمیں میسج مل جاتا ہے، ہم حوصلہ دکھارہے ہیں اور دکھاتے رہیں گے، بڑوں کی شان میں فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :