پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانتیں منظور نہ ہونے پر شیریں مزاری غضے میں آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 13:18

پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانتیں منظور نہ ہونے پر شیریں مزاری غضے میں آ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) پی ٹی وی حملہ کیس میں درخواست ضمانت منظور نہ ہونے پر شیریں مزاری غضے میں آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانتیں منظور نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری سیخ پا ہو گئیں۔جب کہ ان کے ساتھ اسد عمر بھی موجود تھے جو انھیں تحمل کا مشورہ دیتے رہے۔

(جاری ہے)

لیکن شیریں مزاری اس موقع پر سخت غضے میں نظر آئیں ان کا کہنا تھا کہ تو جعلی کیس بنا دیا گیا ہے اور اوپر سے جج کا کہنا ہے کہ ضمانتیں اکھٹی ہوں گی ۔اس موقع پر شیریں مزاری نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب نا قابل قبول ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی وی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی پیش ہو چکے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کریں: