اورنج لائن سستی روٹی دانش سکولز پنجاب روڈ کنسٹرکشن میں بڑے بڑے کک بیکس ہیں، عمران خان

شہباز شریف نیب کی طرف سے کریشن تحقیقات میں نشانہ نہ بنائے جانے کا رونا کیوں رورہے ہیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم تو شروعات ہے،بیان

منگل 23 جنوری 2018 13:48

اورنج لائن سستی روٹی دانش سکولز پنجاب روڈ کنسٹرکشن میں بڑے بڑے کک بیکس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم تو ابتداء ہے ابھی تو میڑو، اورنج لائن سستی روٹی دانش سکولز پنجاب روڈ کنسٹرکشن میں بڑے بڑے کک بیکس ہیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نیب کی طرف سے کریشن تحقیقات میں نشانہ نہ بنائے جانے کا رونا کیوں رورہے ہیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم تو شروعات ہے جب نیب تحقیقات کرے گی تو مزید کریشن سامنے آئے گی شہباز شریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم تو ٹب آف آئس ہے جبکہ پنجاب روڈ کنسٹرکشن اور دانش سکولز میں بڑے بڑے کریشن کے منصوبے ہیں اورنج لائن ٹرین منصوبے خاص طور پر شہباز شریف کی کرپشن کو مزید سامنے لائے گا کیونکہ اس منصوبے کے معاہدے کو خفیہ رکھا گیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے جبکہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک سال تک اپنے خلاف کرپشن کے کیس کا سامنا کیا میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں تھا لیکن مجھ پر بے بنیاد کرپشن کے الزامات لگائے گئے جس کا ایک سال تک میں سپریم کورٹ میں سامنا کرتا رہا

متعلقہ عنوان :