چین کے صوبہ شانسی میں 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک ،

3 زخمی

منگل 23 جنوری 2018 13:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) چین کے صوبہ شانسی میں 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

آگ بجھانے والے عملہ کے مطابق صوبہ شانسی میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع یانتا میں قائم پانچ منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک ، 13 زخمی جبکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ آگ لگنے کا سبب عمارت کی پہلی منزل پر رکھی برقی موٹر سائیکل ہے جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :