انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں ہے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی گارنٹی دینا فوج کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے سینئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں ہے۔جج کی تعیناتی سے قبل اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہئیے۔ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ریٹائر ہی ہوتا ہے۔

ماضی میں ایسے ججز بھی لگائے گئےجو ایسے عہدے کے اہل نہیں تھے۔

(جاری ہے)

جج نے زندگی ، موت اور اربوں روپے کے مسائل کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں ، کمزور ججز لگائیں گے تو بھُگتنا ہی پڑے گا۔ میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہوں گے لیکن فوج کا ہرگز یہ کام نہیں ہے کہ وہ انتخابات کی گارنٹی دے۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں طے ہو چکا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے۔اب بھی جاری ہیں۔ نواز شریف آئندہ سیاسی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔ امریکہ کے ساتھ 70 سال سے تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :