نقیب اللہ اور انتظار قتل معاملہ،

وزیرداخلہ سندھ نے اعلی سطح کا اجلاس کل طلب کرلیا

منگل 23 جنوری 2018 13:31

نقیب اللہ اور انتظار قتل معاملہ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انورخان سیال نے نقیب اللہ کے معاملے پر اعلی سطح کا اجلاس کل (بدھ) سہ پہرطلب کرلیاہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے 24 جنوری کی دوپہر 3 بجے اپنے دفتر میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور نقیب اللہ کے معاملے پر قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے۔اجلاس میں ڈیفنس میں قتل کیے جانے والے نوجوان انتظار کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، اس سلسلے میں ایس ایس پی سائوتھ اور کیس کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :