ضلع ملیر سے رائو انوار کی ٹیم کا صفایا کردیا گیا

پہلے 11 تھانیدارہٹائے گئے اور اب رائو انوار کے تینوں ایس پیز کا بھی دوسری جگہوں پر تبادلہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 جنوری 2018 13:31

ضلع ملیر سے رائو انوار کی ٹیم کا صفایا کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) ضلع ملیر سے رائو انوار کی ٹیم کا صفایا کردیا گیا، پہلے 11 تھانیدارہٹائے گئے اور اب رائو انوار کے تینوں ایس پیز کا بھی دوسری جگہوں پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ تبادلے اورتقرریوں کا نوٹی فکیشن آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے آفس سے جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تبادلے کیے جانے والوں میں ایس پی نجیب اللہ خان، ایس پی چوہدری سیف اور ایس پی افتحارلودھی شامل ہیں۔

یہ تینوں افسران ایس پی رائو انوار کی ٹیم میں شامل تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نجیب اللہ خان کو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ بنا دیا گیا، چوہدری سیف کو ضلع ملیرسہراب گوٹھ ڈویژن سے ہٹا کر ایس پی کرائم برانچ لگا دیا گیا۔ایس پی شبیر احمد بلوچ کا بلدیہ سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ظفراقبال کو ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ویسٹ سے ہٹا کر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :