کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، رائوانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں، سہیل انورسیال

حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی ڈرائیورزکی غلطی سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے، میڈیا سے بات چیت

منگل 23 جنوری 2018 13:31

کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، رائوانوارکوکمیٹی پرتحفظات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورخان سیال نے کہاہے کہ رائوانوار کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیارہے، رائوانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔نادرن بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرٹرانسپورٹ کوڈرائیورزکا لائسنس یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی ڈرائیورزکی غلطی سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔سہیل انورسیال نے کہا کہ فریال تالپورکی ہدایت پرنادرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ نے رائو انوار کیس سے متعلق کہا کہ کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، رائوانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔سہیل انور سیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :