نقیب اللہ کیس ،سپریم کورٹ کا را ئو انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

آئی جی سندھ اور رائو انوار ذاتی حیثیت سے طلب،سماعت 27 جنوری تک ملتوی

منگل 23 جنوری 2018 13:27

نقیب اللہ کیس ،سپریم کورٹ کا را ئو انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم د یتے ہوئے آئی جی سندھ اور رائو انوار کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا اور سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔منگل کو سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ راانوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹمیں ڈالا جائے جب کہ عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔