لیہ میں مائنس نواز شریف ، شہباز شریف چھا گئے

بینرز پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تصویر موجود ، نواز شریف کا کہیں نشان نہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 13:00

لیہ میں مائنس نواز شریف ، شہباز شریف چھا گئے
لیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات ان کھُل پر سامنے آنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے پیش نظر بینرز آویزاں کیے گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی رہنماؤں کی جانب سے بینرز آویزاں کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن جس چیز نے ان بینرز کو خبروں کی زینت بنایا وہ ان بینرز پر نواز شریف کے نام اور ان کی تصویر کی عدم موجودگی تھی ۔ لیہ میں آویزاں کیے جانے والے کسی بھی بینر پر نواز شریف کی تصویر نہیں لگائی گئی نہ ہی کہیں نواز شریف کا نام درج تھا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نام اور تصویر کی بینرز پر عدم موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مائنس نواز شریف کا آغاز ہو چکا ہے۔