ہاتھوں میں ہاتھ اور پر تکلف مزاج ،آخر یہ سندھ اسمبلی میں ہو کیا رہا ہے،ارکان اسمبلی کی سنجیدگی سوالیہ نشان بن گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 12:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) ہاتھوں میں ہاتھ اور پر تکلف مزاج ،آخر یہ سندھ اسمبلی میں کیا ہو رہا ہے،ارکان اسمبلی کی سنجیدگی سوالیہ نشان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں میں ہونے والی گفتگو تو اکثر پر جوش ہوتی ہی ہے اور میڈیا میں موضوع بحث بن جاتی ہے۔،لیکن اس بار سندھ اسمبلی میں مرد ارکان اسمبلی کا خواتین سے پر جوش ہو کر ملنا موضوع بن گیا۔

(جاری ہے)

سند ھ اسمبلی کا اجلاس تو صرف آدھاگھنٹہ ہی جارہ رہ سکا تا ہم اجلاس میں پیپلز پارٹی کے دوران ارکان گرم جوشی سے ملتے رہے۔اجلاس شروع ہونے سے پہلے پیپلز پارٹی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیو نے سندھ اسمبلی کے رکن نعیم کھرل سے پرجوش ہو کر مصافحہ کیا۔لیکن نعیم کھرل کی گرام جوشی نے کلثوم چانڈیو کو پریشان کر دیا یہاں تک کہ انھیں اپنا ہاتھ زبردستی چھڑوانا پڑ گیا۔اجلاس صرف آدھہ گھنٹہ ہی جاری رہ سکا لیکن اجلاس کے بعد بھی منظر وہی تھی اور نعیم کھرل اور کلثوم چانڈیو کا ہاتھوں میں ہاتھ تھا۔جس کے بعد یہ سوال اٹھتا ہے کہ ارکان اسمبلی آخر سنجیدہ رویہ کیوں نہیں اپناتے۔