نامعلوم مسلح افراد کا پلوامہ اور بارہمولہ میں پولیس اسٹیشن پر بم حملہ‘پولیس اہلکار زخمی

منگل 23 جنوری 2018 13:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے پلوامہ اور بارہمولہ میں بھارتی سنٹرل رکیزروپولیس فورس او ر پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے پانپور میں کھریوچوک پر بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیاگیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے فوراً بعد بھارتی فوج،ایس او جی پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔ دھماکہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور افرا تفری پھیل گئی ۔ واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پوسٹ سڈکو لاسی پورہ پرفائرنگ کردی۔ شام کوبارہمولہ پولیس سٹیشن پر مسلح افراد نے گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :